۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنرل محمد باقری

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا: طوفان الاقصی نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کی طاقت اور ہیبت کو بے نقاب کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے اپنے پیغام میں فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس پر قابل فخر آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی اور سرزمین فلسطین پر قابض سر تا پا مسلح غاصب حکومت کے مراکز اور فوجی ٹھکانوں پر وسیع حملوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اس کھوکھلی حکومت کی طاقت اور ہیبت کی داستانیں جھوٹی ہیں۔

انہوں نے کہا: فلسطینیوں کے آپریشن طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھیردیا اور صیہونی حکام کے ڈراؤنے خواب کو یقین میں تبدیل کر دیا۔

جنرل محمد باقری نے کہا: آپریشن طوفان الاقصی نے یہ بھی ثابت کردیا کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کے مضحکہ خیز ڈرامے کی کوششیں بھی مکڑی کے اس جالے کے تاروپود کے بکھرنے اور اس کی نابودی میں تاخیر کا باعث نہیں بن سکتیں۔

جمہوریہ اسلامی ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا: وہ دن دور نہیں ہے جب فلسطینی نوجوان مسجدالاقصی کو صیہونی دشمن کے چنگل سے آزاد کرا لیں گے، ان شاءاللہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .